شادی میں تاخیر نہ کریں، سعدیہ امام کا اداکاراؤں کو مشورہ

کراچی(آئی این پی)اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی ساتھی اداکاراؤں کو مناسب وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی یہ سوچ رکھتا ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں اہمیت کم ہوجاتی ہے، تو یہ قطعا غلط ہے۔
ایک انٹرویو میں سعدیہ امام نے کہا کہ شادی کے بعد اب میں محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے اچھی اور بروقت عمر میں شادی کی اور بڑی خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں۔ میں شوبز میں کام کرنے والی اداکاراؤں کو مشورہ دوں گی کہ وہ بغیر کسی وجہ کے شادی میں تاخیر نہ کریں بلکہ جلد سے جلد شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کریں۔