نین تارا جوان کی کامیابی کے باوجود ہدایتکار ایٹلی سے خفا

نین تارا جوان کی کامیابی کے باوجود ہدایتکار ایٹلی سے خفا

ممبئی(این این آئی)فلم جوان کی کامیابی پر خوب پذیرائی حاصل کرنیوالی اداکارہ نین تارا فلم ساز و ہدایتکار ایٹلی سے خفا ہیں۔

ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جوان میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر سٹارز میں نین تارا اور وجے ستھوپتی بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی نین تارا ایٹلی سے خفا ہونے کیساتھ پریشان بھی ہیں۔ نین تارا نے انکشاف کیا کہ فلم میں ان کے کردار کو کاٹ پیٹ کر کم کردیا گیا ہے جبکہ فلم میں چند مناظر کیلئے آنے والی دیپیکا پڈوکون کے کردار کو نمایاں کرکے دکھایا گیا ہے۔ نین تارا نے کہا کہ دیپیکا کے کردار کو اس طرح پیش کیا گیا جیسے یہ شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم ہو، حالانکہ ایسا نہیں تھا۔ جنوبی بھارتی اداکارہ ہندی فلم میں ناروا سلوک پر نالاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں