خالصتانیوں کو دہشت گرد کہنے پر سکھ میری فلموں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں:کنگنا

خالصتانیوں کو دہشت گرد کہنے پر سکھ میری فلموں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں:کنگنا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سپرسٹار کنگنا رناوت نے سکھ رہنما کی ہلاکت پر انڈیا اور کینیڈا کے درمیان جاری تنازع کے دوران یہ دعویٰ کیا ہے کہ خالصتان کے بارے میں ان کے خیالات کی وجہ سے سکھ برادری ان کی فلموں کا بائیکاٹ کر رہی ہے ۔

کنگنا نے انسٹاگرام سٹوریز پر لکھا کہ ‘پنجاب کا یہ حال ہے کہ جب میں نے خالصتانیوں کے خلاف بات کی تو وہ پوری سکھ برادری کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوئے کہ میں پوری کمیونٹی کے خلاف ہوں۔انہوں نے کہا کہ ‘آج بھی پنجاب میں میری فلموں پر پابندی ہے ، ان کو جوش دلا کر گمراہ کرنا سب سے آسان ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں