والدہ کے علاج کیلئے معاوضہ مانگنے پر رونا پڑا:فضا علی

 والدہ کے علاج کیلئے معاوضہ مانگنے پر رونا پڑا:فضا علی

لاہور (آئی ا ین پی) اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی والدہ کے علاج کے لیے معاوضہ مانگنے پر لوگوں کے سامنے رونا پڑا لیکن آج تک انہیں پیسے نہیں ملے ۔

 ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے اپنی مرحوم ماں کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے پر آنے والی مشکلات کے حوالے سے بتایا کہ جب ان کی والدہ کو علاج کی ضرورت تھی تو انہیں معاوضہ نہیں دیا گیا۔ اداکارہ نے بتایا مجبوراً مجھے اپنا فلیٹ بیچنا پڑا جس کے بعد اپنی والدہ کا علاج کروایا۔ فضا علی اس دوران غصہ ہوگئیں اور کہا کہ میرا کیا قصور ہے ، مجھے کسی نے معاوضہ نہیں دیا، اس لیے میں نے ایک سال تک گلوکاری کرنا چھوڑ دی۔فضا علی نے کہا کہ سجاد علی سے ملاقات کے لیے ان کے گھر گئی تو لوگوں نے افواہیں پھیلانا شروع کردیں ایسی افواہیں سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شادی شدہ ہیں یا نہیں؟ وہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے ، دوسرے لوگ ان سے متعلق ایسی باتیں کرنا بند کریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں