والد سے اداکاری کی اجازت لیتی تو بولتے شادی کے بعد کرلینا:حرا سومرو

 والد سے اداکاری کی اجازت لیتی تو بولتے شادی کے بعد کرلینا:حرا سومرو

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔۔

 لیکن وہ جب بھی والد سے اس کی اجازت لیتیں تو والد انہیں بولتے پہلے شادی کرلیں، پھر کرلینا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی پہلی فلم میں دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے فلم سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ایک شو میں انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق سندھی گھرانے سے ہے اور سندھی والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ڈاکٹر، انجینئر یا وکیل بنیں، اس لیے ان پر بھی ایسا ہی دباؤ تھا۔حرا سومرو نے بتایا کہ والد نے بڑی مشکل سے انہیں میڈیا سٹڈی کی اجازت دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں