کرینہ کی جائیداد کی مالیت 440کروڑ،لگژری گاڑیاں
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ پر تقریباً 20 سال سے راج کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والی شخصیات میں شامل ہیں ۔۔
جن کے حصے میں پیدائش سے لے کر جوانی تک آسائشیں اور پھر کامیابیاں ہی دیکھنے میں آئیں ۔ کرینہ کپور کی جائیداد کی مجموعی مالیت 440 کروڑ بھارتی روپے ہے جس کا زیادہ تر حصہ ان کے فلمی کیرئیر سے آنے والے معاوضے پر مشتمل ہے ۔رپورٹ کے مطابق کرینہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ بھارتی روپے ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی 2 سے 3 کروڑ روپے ہے ۔ کرینہ کپور کی مجموعی دولت میں اضافہ ان کی لگژری کاروں کا ایک بڑا حصہ بھی کرتا ہے ، وہ مرسیڈیز بینز ایس کلاس جس کی قیمت ایک کروڑ 40 لاکھ ہے ، لیکسز ایل ایکس جس کی قیمت 2 کروڑ 32 لاکھ ہے ، ایک آڈی جس کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ ہے اور ایک رینج روور سپورٹ ایس یو وی کی بھی مالکن ہیں جس کی قیمت ایک کروڑ بھارتی روپے ہے ۔