رنبیر کپور نے بیٹی کے نام کی کیپ بنوالی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا سے محبت کے اظہا رکیلئے انوکھا انداز اپنالیا۔۔
،بیٹی کے نام کی کیپ بنوالی ۔ ممبئی سے رنبیر کپور کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جن میں اداکار کو جینز اور شرٹ میں دیکھا گیا جبکہ انہوں نے سر پر ایک کسٹمائز کیپ بھی پہنی ہوئی تھی جس پر ان کی ننھی پری راہا کا نام درج تھا۔ رنبیر کپور نے اپنی کیپ پر گلابی رنگ سے بیٹی کا نام لکھوایا، مداحوں نے اداکار کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے اس محبت کو ڈیڈی گولز کا نام دیا۔