آسکر ایواڈ یافتہ اداکارہ صوفیہ لورین گھر میں گر کر زخمی ہوگئیں

 آسکر ایواڈ یافتہ اداکارہ صوفیہ لورین گھر میں گر کر زخمی ہوگئیں

روم(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ میں 20 ویں صدی کی چند خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک اور آسکر ایوارڈ یافتہ اطالوی فلم سٹار صوفیہ لورین اپنے۔۔

 گھر میں گر کر زخمی ہوگئیں۔اداکارہ کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جنیوا میں اپنے گھر میں گرنے کے بعد صوفیہ کی سرجری ہوئی ہے ، 89 سالہ لورین کا آپریشن ٹھیک رہا اور اب انھیں آرام کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ پھر سے صحتمند ہوجائیں گی۔ترجمان نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا پر تصدیق کی کہ اس حوالے سے اطالوی میڈیا کی رپورٹس درست ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں