اب بھی سابقہ منگیتر رشمیکا کیساتھ رابطے میں ہوں:رکشت شیٹی
ممبئی(این این آائی)جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کے اداکار، فلم پروڈیوسر، مصنف اور فلمساز رکشت شیٹی نے اپنی سابقہ منگیتر اور۔۔۔
اداکارہ رشمیکا مندانا سے متعلق حیران کن اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی رشمیکا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ 40 سالہ رکشت نے اپنی سابقہ منگیتر کی سخت محنت اور جدوجہد کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رشمیکا کو سپورٹ کرتے ہیں تاکہ وہ فلم انڈسٹری میں مزید ترقی کریں۔ واضح رہے کہ اس سال دسمبر میں متوقع طور پر ریلیز ہونیوالی فلم اینیمل میں رنبیر کپور کیساتھ کام کرنیوالی 27 سالہ رشمیکا مندانا اور رکشٹ شیٹی کی 2017 میں منگنی ہوئی تھی۔