مائیکل جیکسن کا مون واک ہیٹ 2 کروڑ 35 لاکھ روپے میں نیلام
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکا کے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا مون واک ہیٹ 2 کروڑ 35 لاکھ سے زائد پاکستانی روپوں میں نیلام ہوگیا۔
کنگ آف پاپ نے اپنی شہرت کی بلندی پر1983میں موٹاؤن میں ایک ٹیلی ویژن کنسرٹ کے دوران اپنے ہٹ گانے "بلی جین" کو پیش کرتے ہوئے ہیٹ کو ایک طرف پھینک دیا تھا۔وہی تاریخی ہیٹ اب چار دہائیوں بعد پیرس میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا جہاں یہ 2 کروڑ35لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ میں نیلام ہوگیا۔