حاملہ ہونے کی خبریں، انوشکا شرما نے تصویر بنانے سے روک دیا

حاملہ ہونے کی خبریں، انوشکا شرما نے تصویر بنانے سے روک دیا

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے حاملہ ہونے کی خبروں کے دوران میڈیا کو تصویر کھینچنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ تاہم جوڑے کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔ انہی افواہوں کے درمیان، انوشکا شرما نے حالیہ آؤٹنگ کے دوران میڈیا کو تصاویر کھینچنے سے روک دیا ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما سفید رنگ کی ڈھیلی ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس گاڑی میں بیٹھی ہیں اور جب وہ دیکھتی ہیں کہ کیمرے سے ان کی تصاویر لی جارہی ہیں تو وہ اشارہ کرکے روک دیتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں