نادیہ کی گائیکی ،چاہت فتح علی خان کا فی میل ورژن قرار

نادیہ کی گائیکی ،چاہت فتح علی خان کا فی میل ورژن قرار

لاہور (آئی این پی)اداکارہ، میک اپ آرٹسٹ اور ماڈل نادیہ حسین کی گائیکی نے مداحوں کو خودکار گلوکار چاہت فتح علی خان کی یاد دلادی۔

 اداکارہ نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے گیم کے سیگمنٹ لِپ سنسنگ چیلنج میں سن 1992 کے سٹرنگ بینڈ کا مشہور گانا سر کیے یہ پہاڑ پر اپنی آوازکا جادو جگاتی نظر آرہی ہیں۔ جیسے جیسے اداکارہ گانے میں گم ہوتی گئی سیٹ پرموجود ناظرین سمیت سوشل میڈیا پر ہر سننے والے ہنسی کے مارے لوٹ پوٹ ہوگئے ۔ نادیہ حسین کی گائیکی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ،چاہت فتح علی خان کی آتما کہاں سے آگئی؟جبکہ ساتھ ایک اور صارف نے نادیہ حسین کو چاہت فتح علی خان کا فی میل ورژن قرار دے دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں