پروگرام خراب کرنیوالوں کی تربیت فنکار کی ذمہ داری:عاصم اظہر

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ کسی بھی پروگرام کو خراب کرنیوالوں سے نمٹنا اور۔۔
ان کی تربیت فنکار کی ذمہ داری ہے ۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ جب سیلیبرٹیز کے ہاتھ میں مائیک ہو تو انہیں مثال قائم کرنی چاہئے اور لوگوں کی تربیت بھی کرنی چاہئے ۔پروگرام میں بدنظمی پھیلانے والوں سے نمٹنے سے متعلق گلوکار نے وضاحت دی کہ اگر ان سے نہ نمٹا جائے تو وہ پروگرام کو مزید خراب کرسکتے ہیں۔یونیورسٹی میں سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں صرف ان کا ردعمل دکھایا گیا ہے جبکہ یہ دو طرفہ بات چیت تھی اور دوسری طرف سے بدتمیزی کی جارہی تھی۔