پاکستانی ڈرامہ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کررہا ہے :یشما گل
لاہور(آئی این پی )اداکارہ وماڈل یشما گل نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ دن بدن نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے جس میں سوشل میڈیا کا بہت اہم کردار ہے ۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا فلم اور ڈرامہ سے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کا بہترکوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ماضی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے پاکستانی فلم سے دوری اختیارکی اوران کا رجحان ٹی وی ڈراموں، تھیٹرکے ساتھ ساتھ غیرملکی فلموں کی جانب بڑھا مگراب ایک مرتبہ پھر سے پاکستانی فلم کا معیار بہترہورہا ہے ۔