سلمان خان نے اپنے ہم عصر اداکاروں کو خوش نصیب قرار دیدیا

سلمان خان نے اپنے ہم عصر اداکاروں کو خوش نصیب قرار دیدیا

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ 1990کے عشرے میں آنے والے اداکار خوش نصیب ہیں جو تین دہائیاں گزرنے کے باوجود اب بھی انڈسٹری میں موجود ہیں اور فلمیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنی دیول اپنی کامیاب فلم غدر ٹو کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ بہت خوش قسمت ہوں کہ ایک طویل عرصے سے میں انڈسٹری میں موجود ہوں۔ سلمان خان نے کہا کہ انکے تمام ہم عصر بشمول شاہ رخ خان، اجے دیو گن، عامر خان اور اکشے کمار جو اس عہد میں آئے خوش نصیب ہیں کہ وہ اب بھی انڈسٹری میں موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں