پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی درخواست بھارتی سپریم کورٹ نے مسترد کردی

پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی درخواست  بھارتی سپریم کورٹ نے مسترد کردی

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرنیوالی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک لغو اور بے بنیاد درخواست ہے۔

جسٹس سنیل بی شکرے اور جسٹس فردوش پی پونی والا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیض انور قریشی کی بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے بارے دائر درخواست پر سماعت کی بنچ نے کہا کہ معاف کریں، ایسا نہ کریں، یہ آپ کیلئے ایک اچھا سبق ہے، اتنا تنگ نظر نہ بنیں۔عدالت نے کہا کہ کسی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ محب وطن ہونے کیلئے پڑوسی سے دشمنی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ایک سچا محب وطن وہ شخص ہے جو بے لوث ہو، جو اپنے ملک کیلئے وقف ہو، جو وہ اس وقت تک نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ دل سے اچھا انسان نہ ہو۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ایک شخص جس کا دل اچھا ہے وہ اپنے ملک میں ایسی کسی بھی سرگرمی کا خیرمقدم کریگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں