نجی زندگی سے متعلق مواد شیئر کرنے کیخلاف ہوں:سدرہ نیازی

نجی زندگی سے متعلق مواد شیئر کرنے کیخلاف ہوں:سدرہ نیازی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ سدرہ نیازی نے سوشل میڈیا پر انفلوئنسرز اور ولاگرز کی جانب سے نجی زندگی سے متعلق مواد شیئر کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے خلاف ہیں۔

ہمیں اپنی زندگیاں سب کے سامنے کھول کر رکھنی پڑ رہی ہیں، آپ مجھ پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن میری فیملی آپ کی انٹرٹینمنٹ کے لیے نہیں ہے۔ جو لوگ ایسا کام کرتے ہیں آپ ضرور کریں لیکن مجھ جیسے لوگ جو سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی مصروفیات شیئر نہیں کرنا چاہتے ان کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں