16 برس قبل رنبیر کپور کو ‘‘دراز قد راج کپور’’ قرار دیا تھا:انیل کپور

16 برس قبل رنبیر کپور کو ‘‘دراز قد  راج کپور’’ قرار دیا تھا:انیل کپور

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ ہیرو انیل کپور نے اداکار رنبیر کپور سے متعلق 16 سال قبل کہے الفاظ دوبارہ دہرا دئیے ۔ رنبیر کپور نے اپنی پہلی فلم انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کے ساتھ 2007 میں سانوریا کی تھی۔

یہ فلم فلاپ ثابت ہوئی تھی، تاہم اس وقت بھی انیل کپور نے رنبیر کپور کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا تھا۔ انیل کپور کہتے تھے کہ رنبیر کپور ایک دن سٹار ضرور بنیں گے اور وہ دراز قد راج کپور ہوں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ یہی نہیں بلکہ ہریتک روشن کو فلم فضا میں دیکھنے کے بعد بھی پیشگوئی کردی تھی کہ ہریتک آئندہ 25 سالوں کیلئے سٹار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں