والدین غلطی کر سکتے ہیں انہیں انسان سمجھیں: نینا بلیک

والدین غلطی کر سکتے ہیں انہیں انسان سمجھیں: نینا بلیک

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نینا بلیک کا کہنا ہے کہ جب تک ہم اپنے ماں باپ کو انسان نہیں سمجھیں گے تب تک ہمیں اس بات کا احساس نہیں ہو گا کہ وہ بھی غلطی کر سکتے ہیں اور انہیں معاف کر دینا چاہئے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے والدین طلاق کے خوف سے کبھی میرے حق میں آواز نہیں اُٹھا سکے ۔نینا بلیک نے کہا کہ جب ہم کسی کو فرشتہ صفت سمجھیں گے تو پھر یہ ہمارے لیے مشکل ہو جائے گا کہ ہم اس کی غلطی پر اسے معاف کر دیں کیونکہ ہمارا ذہن اس چیز کو قبول نہیں کرے گا ۔ والدین نے 18 سال کی عمر میں میرا نکاح کیا،نکاح کے فوراً بعد ہی احساس ہو گیا کہ کسی غلط جگہ نکاح ہو گیا ہے ،والدین سے درخواست کی کہ انہیں طلاق چاہیے تاہم والدین راضی نہ ہوئے اور کہہ دیا کہ اگر طلاق کی بات کی تو گھر بھی چھوڑنا ہو گا۔اس واقعے کے بعد گھر چھوڑ کر کبھی بہن کے گھر تو کبھی دوست کے گھر رہنے لگی اور خود زبردستی خلع کے لیے کیس فائل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں