تبو نے پاکستانی والد سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

تبو نے پاکستانی والد سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ تبو نے پہلی بار اپنے پاکستانی والد سے متعلق خاموشی توڑدی۔ مختلف بھارتی ویب سائٹس کے ذریعے یہ خبر زیر گردش رہی ہے۔۔

کہ تبو پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں ، تاہم اب ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں جب تین سال کی تھی تو میرے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی ،میں نے کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھا۔میری والدہ سے طلاق کے بعد والد نے دوسری شادی کرلی تھی، میں کبھی اپنے والد سے نہیں ملی لیکن میری بڑی بہن فرح ناز والد سے بہت بار ملی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میرا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا لیکن میں نے کبھی اپنے نام کے ساتھ ہاشمی استعمال نہیں کیا جبکہ میری پرورش میرے نانا نانی اور والدہ نے کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد اپنے زمانے میں پاکستانی سینما کے جانے پہچانے نام تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں