خواتین نجی تصاویر اور ویڈیوز بارے محتاط رہیں:کنزہ ہاسمی

خواتین نجی تصاویر اور ویڈیوز  بارے محتاط رہیں:کنزہ ہاسمی

کراچی (آئی این پی)اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں خواتین اپنی نجی تصاویر اور ویڈیوز بارے اپنے دوستوں اور۔۔

 دوسرے لوگوں پر بھروسہ کرنے میں محتاط رہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جس طرح نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میلنگ اور استحصال کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ، آج کے ڈیجیٹل دور میں یہ ایک اہم مسئلہ ہے ۔ کنزہ ہاشمی نے مزید کہا کہ روایتی ساس بہو اور محبت کی کہانیوں سے آگے بڑھ کر ایسی کہانیوں کو سامنے لانا بہت ضروری ہے جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ کنزہ ہاشمی نے کہا کہ آن لائن سیفٹی انتہائی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں