ڈان 3 کو اپنی طرز پر بنانا چاہتا ہوں :رنویر سنگھ

 ڈان 3 کو اپنی طرز پر  بنانا چاہتا ہوں :رنویر سنگھ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی فلم ‘ڈان 3’ میں کام شروع کرنے سے قبل ہی ہونیوالی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار نے کہا کہ مجھے بھی ڈان کی میگا فرنچائز میں چانس ملنا چاہیے ، میں پچھلے 12 13 سال سے انڈسٹری میں بہترین کام کررہا ہوں، تو اس لیے مجھے بھی ایک موقع ملنا چاہیے ۔ میں ڈان 3 کو اپنی طرز پر بنانا چاہتا ہوں ۔ رنویر سنگھ نے کہا کہ مجھے اس وقت اسی نوعیت کی تنقید کا سامنا ہے جو ہالی ووڈ میں جیمز بانڈ کا کردار ڈینئیل کریگ کو دئیے جانے کے وقت کی جارہی تھی، اس لئے تنقید اور خدشات کا اظہار قدرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں