زندہ دلانِ لاہور کی محبت فراموش نہیں کرونگا:گرجیت چترکار

زندہ دلانِ لاہور کی محبت فراموش نہیں کرونگا:گرجیت چترکار

لاہور (شوبزڈیسک ) بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکارگر جیت چترکار نے کہاہے کہ محبتوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔۔

۔لاہور اور زندہ دلانِ لاہور کی محبت میرے لئے قیمتی اثاثہ ہے جس کو ساری زندگی فراموش نہیں کروں گا۔ یہاں سے بہت سی محبتیں سمیٹ کرلے جا رہا ہوں،یہاں آکر یقین ہوگیا کہ لہور ،لاہور اے ایدھے ورگا نہ کوئی ہور اے تے جنہیں لہور نئیں تکیا،او جمیا نیئں،چڑھدے پنجاب اور لہندے پنجاب میں مجھے کوئی بھی فرق نظرنہیں آیا،ایسا ہی لگتاہے جیسے اپنے وطن میں ہوں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے رہنما قدیر شکیل کے گھر آمدکے موقع پرکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں