اینیمل میں سکرین ٹائم کی کمی سے کوئی مسئلہ نہیں:بوبی دیول

 اینیمل میں سکرین ٹائم کی کمی  سے کوئی مسئلہ نہیں:بوبی دیول

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم انیمل میں کم سکرین ٹائم ملنے پر بوبی دیول کا بیان سامنے آگیا ہے۔ انیمل میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوبی دیول نے کہا کہ انہیں سکرین ٹائم کی کمی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ معاہدہ پر دستخط کرتے وقت ہی اس سے آگاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں انہوں نے جس طرح کا کردار کیا ہے، اصل اہمیت اس کی ہے اور ان کی خواہش تھی کہ انہیں سکرین پر مزید وقت دیا جاتا، ان کے کردار کو جس طرح محبت، پیار اور پذیرائی ملی ہے اس سے وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں