ہما قریشی کا پہلا ناول ’’زیبا ‘‘ لانچ کردیا گیا

ہما قریشی کا پہلا ناول  ’’زیبا ‘‘ لانچ کردیا گیا

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نے اپنے پہلے ناول ‘‘زیبا’ این ایکسیڈنٹل سپر ہیرو’’کو بنگلور لٹریچر فیسٹیول کے 12 ویں ایڈیشن میں لانچ کردیا۔

اداکارہ کی جانب سے بھارتی شہر بنگلور میں ہونے والے لٹریچر فیسٹیول میں کتاب کی رونمائی کی گئی۔ لانچنگ تقریب کی کچھ جھلکیاں ہما قریشی نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہما قریشی نے بتایا کہ یہ ناول ایک فنٹسی فکشن ناول ہے جسے خاص طور پر 1992 اور 2019 کے دور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ یہ ناول انہوں نے کووڈ کے دوران لکھنا شروع کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں