شاہ رخ خان ہر چیز میں سو فیصد پرفارم کرتے ہیں:وکی کوشل

شاہ رخ خان ہر چیز میں سو فیصد  پرفارم کرتے ہیں:وکی کوشل

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی آئندہ آنے والی فلم ڈنکی کے ساتھی اداکار اور بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی تعریف کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہوا کہ وہ ہر چیز میں سو فیصد پرفارم کرتے ہیں جبکہ میں اس عمر میں بھی ان سے پیچھے ہوں وہ کچھ اور ہی چیز ہیں۔ وکی کوشل نے کہا کہ شاہ رخ خان نے ڈنکی کی شوٹنگ میں نہ پہنچنے پر معذرت کی اور کہا کہ دہلی کے رش کی وجہ سے شوٹنگ پر انہیں کیو نہ دینے پر شرمندہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سین کو دوبارہ شوٹ کریں گے جس پر میں نے انہیں فون کرکے راضی کیا کہ ہدایتکار راجکمار ہیرانی مطمئن ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں