شان کی گاڑی کو محکمہ ایکسائز نے ناکے پر روک لیا

 شان کی گاڑی کو محکمہ  ایکسائز نے ناکے پر روک لیا

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار شان کو محکمہ ایکسائز کی روڈ چیکنگ کے دوران روکا۔

لاہور کے علاقے لبرٹی میں اداکار شان کی گاڑی کو محکمہ ایکسائز کے افسران نے ناکے پر روکا اور گاڑی کی چیکنگ کی۔ اس دوران ایکسائز کے ریکارڈ پر شان کی گاڑی کا ٹیکس ادا شدہ ظاہر ہوا۔اس پر ایکسائز حکام نے اداکار کو جانے کی اجازت دی تاہم انہوں نے روانگی سے قبل عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور بنا ٹیکس ادائیگی کے گاڑیاں نہ چلائیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑی بغیر ٹوکن اور نمبر پلیٹ کے بغیر بھی چلانے سے گریز کریں کیونکہ ٹیکس کے پیسوں سے پاکستان چل رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں