بات کا بتنگڑ نہ بنائیں، نواز شریف بارے بیان پر بشریٰ انصاری کی وضاحت

بات کا بتنگڑ نہ بنائیں، نواز شریف  بارے بیان پر بشریٰ انصاری کی وضاحت

کراچی(شوبزڈیسک ) اداکارہ بشری ٰانصاری نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کردی۔بشری انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا ۔۔۔

جس میں انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو غلط رنگ دے کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے کہ نواز شریف نے میرے والد کو رشوت دی تھی، ایسا کچھ نہیں ہے ، میں نواز شریف کی بہت عزت کرتی ہوں، میرا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے لہذا میرے خلاف جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں اوربات کابتنگڑنہ بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں