صبا حمید نے شادی کو مشکل قرار دے دیا
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکارہ صبا حمید نے شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایک مشکل کام قرار دے دیا۔صبا حمید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی مشکل ہے۔۔۔
چاہے کچھ بھی ہو، ہاں، لیکن شاید میرا کام کرنے کا طریقہ شادی کیلئے بہت کامیاب ماڈل نہیں ہے ۔صبا حمید نے کہا کہ آپ کا کسی بھی کیریئر سے تعلق ہو، شادی ہمیشہ مشکل ہوتی ہے ، کم از کم میرے لیے یہ رشتہ پیچیدہ ہوگیا، اس میں آپ کسی ایک اور غلط اور صحیح نہیں کہہ سکتے ۔انہوں نے بتایا کہ 'میرے خیال میں اس پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ روایتی تصوارت اب نہیں رہے ۔