سوچ لیا تھا سٹرنگز کو عروج پر ختم کرینگے :بلال مقصود
کراچی(نیٹ نیوز)گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے تین دہائیوں تک میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے اپنے مشہورِ زمانہ سٹرنگز بینڈ کو ختم کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔
گلوکار بلال مقصود نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ میرے اور فیصل کپاڈیا کے لیے سٹرنگز بہت اہم اور خاص تھا، ہمیں معلوم تھا کہ اس بینڈ نے ایک نہ ایک دن ضرور ختم ہونا ہے کیونکہ ہر عروج کو زوال ہوتا ہے اور یہی دنیا کا نظام ہے ۔گلوکار نے کہا کہ میں نے اور فیصل کپاڈیا نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ سٹرنگز بینڈ کو اس کے عروج پر ہی ختم کریں گے ،ہمیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس طرح اس بینڈ کو ختم کریں، پھر اسی دوران کورونا آگیا، اس وبا کی وجہ سے ہم ایک بھی گانا نہیں بنا سکے اور ہم نے سوچا کہ ہم دو سال کا بریک لے لیتے ہیں لیکن پھر ہم سب نے ملکر مشورہ کیا کہ ہم سٹرنگز بینڈ کو ختم ہی کردیتے ہیں، اس طرح ہمارا بینڈ اپنے زوال پر نہیں بلکہ عروج پر ہی ختم ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments