خوبصورتی کی وجہ سے آسانیاں کم مشکلات زیادہ ہوئیں:مومنہ اقبال

خوبصورتی کی وجہ سے آسانیاں کم  مشکلات زیادہ ہوئیں:مومنہ اقبال

کراچی (شوبزڈیسک ) اداکارہ مومنہ اقبال نے دعوی کیا ہے کہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے انہیں فوائد کم ملے جب کہ انہیں زیادہ تر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 ایک ٹی وی شو میں جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ خوبصورتی کی وجہ سے انہیں فوائد تو بہت ملے ہوں گے لیکن انہیں مشکلات کیا پیش آئیں، وہ بتائیں۔میزبان کے سوال پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں فوائد کم اور مشکلات زیادہ دیکھنی پڑیں۔ انہیں خوبصورت ہونے کے ناطے 100 میں سے 40 فیصد فوائد ملے جب کہ 60 فیصد انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں