ارشد وارثی نے 25 سال بعد اپنی شادی رجسٹرڈ کروالی

ارشد وارثی نے 25 سال بعد اپنی شادی رجسٹرڈ کروالی

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریا گورٹی نے شادی کے 25 سال بعد اپنی شادی کی رجسٹریشن کروالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گورٹی نے عدالت میں اپنی شادی رجسٹر کروائی، اس حوالے سے اداکار نے کہا کہ ان کے ذہن میں کبھی شادی رجسٹر کروانے کا خیال نہیں آیا لیکن اب انہیں جائیداد کے معاملات سے نمٹنے کے دوران اس کی اہمیت کا احساس ہوا۔ارشد وارثی نے کہا کہ اگر جائیداد کے معاملات نہیں ہوتے تو وہ کبھی اپنی شادی رجسٹر نہیں کرواتے کیونکہ 25 سال سے وہ اور ان کی اہلیہ ایک مضبوط رشتے میں ہیں تو اسی لیے انہیں کبھی قانونی کارروائیوں کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ ارشد وارثی نے سال 1999 میں 14 فروری کو ماریہ گورٹی کے ساتھ شادی کی تھی، اس جوڑی کے دو بچے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں