بھارتی گلوکار کا کنسرٹ میں مداح پر حملہ، موبائل چھین کر پھینک دیا

بھارتی گلوکار کا کنسرٹ میں مداح  پر حملہ، موبائل چھین کر پھینک دیا

چھتیس گڑھ(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ گلوکار اُدت نارائن کے بیٹے گلوکار آدتیہ نارائن نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداح پر مائیک سے حملہ کیا۔۔

 اور پھر موبائل چھین کر دور پھینک دیا۔ ریاست چھتیس گڑھ کے ایک کالج میں گلوکار آدتیہ نارائن کا کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر گلوکار کے مداح غصے سے آگ بگولہ ہوگئے ہیں۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ آدتیہ نارائن نے کنسرٹ میں موجود مداح پر غصہ کیوں کیا ،مداحوں نے گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ہیں، انہوں نے ’دل بیچارا‘ اور ’رام لیلا‘ جیسی مشہور فلموں کیلیے گلوکاری کی ہے ، انہوں نے آخری بار رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرہ‘ کے لیے گانا ’جی حضور‘ گایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں