سیف علی اور امریتا میں علیحدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی

سیف علی اور امریتا میں علیحدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ امریتا سنگھ کے ساتھ شادی کے دوران اُنہوں نے ذلّت و رسوائی اور۔۔

 طعنوں کا سامنا کیا تھا۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ یہ امریتا کا اِن کے اور ان کے خاندان کے ساتھ تلخ رویہ اور بدسلوکی سے پیش آنا تھا جو ان میں علیحدگی کا سبب بنا تھا ،انٹرویو کے مطابق انہوں نے امریتا سنگھ سے شادی کے دوران اور علیحدگی کے بعد مالی طور پر ایک کڑا وقت دیکھا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ علیحدگی کے بعد مجھے امریتا کو 5 کروڑ ادا کرنا تھے جس میں سے ڈھائی کروڑ علیحدگی سے قبل ہی ادا کر چکا تھا جبکہ بیٹے ابراہیم کے 18 سال کا ہوجانے تک ماہانہ ایک لاکھ روپیہ بھی ادا کیا تھا۔ مجھے وراثت میں ملنے والی حویلی پر امریتا اور میرے بچوں کا حق ہے ، میرے دنیا سے چلے جانے کے بعد امریتا اس حویلی میں میرے بچوں اور اپنے منتخب کردہ لوگوں کے ساتھ رہ سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں