سونم باجوہ،احسن خان کی جوڑی کے سوشل میڈیا پر چرچے

سونم باجوہ،احسن خان کی جوڑی کے سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور(شوبز ڈیسک)بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ اور پاکستانی اداکار احسن خان کی جوڑی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ اور پاکستانی اداکار احسن خان پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کیلئے ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے اور تشہیری مہم کا حصہ بن کر اس کی مقبولیت میں اضافہ کردیا۔حال ہی میں سونم باجوہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں احسن خان کو ایک مصور دکھایا گیا ہے جو کسی سیاحتی مقام پر کھڑے ہیں اور انہیں دیکھ کر سونم باجوہ ان کے پاس جاتی ہیں اور اپنی پینٹنگ بنواتی ہیں۔ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو ساتھ گھومتے پھرتے اور رقص کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ، سوشل میڈیا صارفین جوڑی کو سب سے اعلیٰ اور اپنی نئی پسندیدہ جوڑی قرار دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں