میرے گھر اقرا سٹار ہیں، میں نہیں:یاسر حسین

میرے گھر اقرا سٹار ہیں، میں نہیں:یاسر حسین

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار و ہدایت کار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ان ہی شادی شدہ جوڑوں کی طلاقیں ہوئی ہیں جو ‘سٹارز’ تھے ۔

حال ہی میں اداکار و میزبان نے یاسر حسین نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ دو اداکاروں کی شادی تو کامیاب ہو سکتی ہے لیکن دو سٹارز کی شادی کا کامیاب ہونا بہت ہی مشکل ہے ۔یاسر حسین نے اپنی اور اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر میں صرف ایک ہی سٹار ہے وہ اقراء ہے اور مجھے اپنی بیوی کو سٹار کہنے میں بالکل برا نہیں لگتا، اسی وجہ سے ہماری شادی کامیاب ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ ہمارے گھر میں صرف ایک ہی سٹار ہو گا اور وہ اقراء ہے کیونکہ اقراء کو اُن کے کام کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں