شاہ رخ پہلا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

شاہ رخ پہلا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سْپر ہٹ فلم ’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز کی تقریب ہوئی جہاں شاہ رخ خان کو اْن کی فلم ’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔شاہ رخ خان نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام جیوری ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لائق سمجھا، بہت سال ہوگئے مجھے بہترین اداکار کا ایوارڈ نہیں ملا تو ایسا لگنے لگا تھا کہ اب کبھی مجھے یہ ایوارڈ نہیں ملے گا۔اْنہوں نے کہا کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے پر بہت خوشی ہورہی ہے ، مجھے ایوارڈز بہت اچھے لگتے ہیں، میں ایوارڈز کے معاملے میں تھوڑا لالچی ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں