شاہد کپور کی فلم میں پاکستانی ڈرامے کے سین کی بڑی نقل

شاہد کپور کی فلم میں پاکستانی  ڈرامے کے سین کی بڑی نقل

کراچی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی حالیہ ریلیز فلم تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا میں پاکستانی ڈرامے تیرے بن کے آئیکونک سین کی نقل ناظرین نے پکڑلی۔

فلم میں شامل ایک سین ہو بہ ہو یمنیٰ اور وہاج کے درمیان شوٹ ہونے والے سین سے مماثلت رکھتا ہے۔مذکورہ سین میں وہاج نے یمنیٰ کے رخسار پر تھپڑ رسید کیا تھا اور اس کے بعد وہ بیہوش ہوگئی تھیں۔اس سین کی طرح فلم میں شاہد کپور بھی کریتی سینن کو تھپڑ مارتے ہیں اور وہ میرب کی ہی طرح بیہوش ہوجاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں