کبھی بوس و کنار کے سین فلمانے کا نہیں کہا:عمران ہاشمی

 کبھی بوس و کنار کے سین فلمانے کا نہیں کہا:عمران ہاشمی

ممبئی(آئی این پی)غیرمناسب سین عکس بند کروانے سے متعلق شہرت رکھنے والے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنی فلموں میں بوس و کنار پر مبنی سین فلمانے کے لیے نہیں کہا۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے بھی انہیں فلموں میں نا مناسب سین کم کرنے کے لیے کہا تھا اور وہ اپنی اہلیہ کی باتوں کو بہت سنتے اور ان پر عمل کرتے ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا انہوں نے کوئی ایسا پراجیکٹ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے خود اصرار کیا ہو کہ اس فلم میں بوسہ شامل کیا جائے ؟ جس پر عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ ایک اداکار ہیں اور ہمیشہ سے وہ صرف اداکاری ہی کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے آج تک اپنے پروڈیوسرز کی ہر بات مانی اور ان کے پروڈیوسرز نے اپنے ناظرین کو خوش کرنے کے لیے ان کی اس بات کا فائدہ اٹھایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں