کیریئر کی ابتدا میںکرایہ دینے کیلئے مسلسل کام کیا:شرمیلا

کیریئر کی ابتدا میںکرایہ دینے کیلئے مسلسل کام کیا:شرمیلا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں فلموں میں مسلسل کام صرف گھر کا کرایہ دینے کے لیے کیا تھا۔

شرمیلا ٹیگور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے ابتداء میں فلموں میں مسلسل کام کبھی صرف اس لیے کیا کہ گھر کا کرایہ ادا کرسکوں اور کبھی اس لیے کہ میرے ساتھی اداکار کو لگتا تھا کہ اگر میں ان کی فلم کا حصّہ بنوں گی تو یہ ان کے کیریئر کے لیے اچھا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے جب شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو میری شادی کے بارے میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ اگر میں شادی کے بعد بھی فلموں میں کام کرتی رہی تو میری شادی ایک سال بھی نہیں چلے گی۔ لیکن میری زندگی میں شادی اور ایک کامیاب فلمی کیرئیر کے امتزاج کو کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں