شاہ رخ اور گوری نے تین شادیاں کیں، بھارتی پروڈیوسر کا انکشاف

شاہ رخ اور گوری نے تین شادیاں کیں، بھارتی پروڈیوسر کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم پروڈیوسر وویک وسوانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان نے ایک نہیں بلکہ تین شادیاں کی تھیں۔

ایک انٹرویو میں وویک وسوانی نے کہا کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی ہندو اور مسلم مذہبی رسومات کا امتزاج تھی، اس جوڑی نے ایک ہی دن میں تین مختلف طریقوں سے شادی کی تھی۔ پروڈیوسر کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری نے سب سے پہلی اپنی کورٹ میرج رجسٹر کروائی، پھر ان کا نکاح ہوا اور آخر میں انہوں نے ہندو مذہب کے مطابق شادی کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں