دولت کی دوڑ میں دیپیکا نے کترینہ اور انوشکا کو مات دیدی

دولت کی دوڑ میں دیپیکا نے  کترینہ اور انوشکا کو مات دیدی

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے دولت کی دوڑ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف ایک اندازے کے طور پر شادیوں اور دیگر تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے 3.5 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں،وہ مجموعی طور پر 224 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔ اداکارہ انوشکا شرما ایک فلم کے 13 سے 15 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں اور مجموعی طور پر 306کروڑ روپے کی مالک ہیں جبکہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون 500 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں