میرے والدین صاحبہ سے بہت ڈرتے تھے ، ریمبو

میرے والدین صاحبہ سے بہت ڈرتے تھے ، ریمبو

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکار ریمبو (افضال خان) نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے مرحوم والدین شادی سے پہلے اُن کی اہلیہ صاحبہ سے بہت ڈرتے تھے ۔

اہلیہ و اداکارہ صاحبہ کیساتھ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ریمبو نے بتایا کہ انہیں صاحبہ کی والدہ کو متاثر کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑی، انہوں نے 4 سال تک میڈم نشو کے ساتھ کام کیا اور پھر جاکر وہ اپنی بیٹی صاحبہ کی شادی ریمبو کے ساتھ کرنے کے لیے راضی ہوئیں۔ جب میرا اور صاحبہ کا رشتہ پکا ہوگیا تھا تو میرے والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے بہت ڈر رہے تھے کیونکہ صاحبہ اونچے خاندان کی معروف اداکارہ تھیں جبکہ میرے والدین سادہ تھے ، میرے خاندان کا دور دور تک شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ میرے والدین کی طرح، میں بھی ڈرتا تھا کہ صاحبہ میری فیملی کے ساتھ رہ سکے گی یا نہیں کیونکہ صاحبہ تو جوتے تک خود نہیں پہنتی تھی، شادی سے پہلے جب وہ باہر جاتی تھیں تو اُن کے ساتھ اُن کا منیجر، سکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور ایک خاتون ہوتی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں