اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم شیطان کا ٹریلر جاری

اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم  شیطان کا ٹریلر جاری

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم شیطان کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم کی کہانی کبیر(اجے دیوگن)اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے جب ان کا تفریحی ویک اینڈ ایک بھیانک خواب کا روپ دھار لیتا ہے ۔

اداکار آر مادھاون ایک اجنبی کی صورت میں بطور مہمان ان کے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دہشت اور سنسنی کا ایک ایسا کھیل شروع ہوتا ہے جو ناظرین کو دم بخود کردیتا ہے ۔ کالے جادو اور سپر نیچرل مناظر سے بھرپور فلم شیطان 8مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں