بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی:جیا بچن

بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی:جیا بچن

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں بلکہ اُن کی خواہش تھی کہ وہ بھارتی فوج میں بھرتی ہوں۔ جیا بچن اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کے ہمراہ نواسی کے پوڈکاسٹ کا حصہ بنیں۔۔

 اور کہا کہ میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی لیکن اس زمانے میں خواتین کو فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں بہت مایوس تھی کیونکہ میں بطورِ جنگجو فوج میں شامل ہونا چاہتی تھی لیکن بھارتی فوج میں خواتین کو صرف بطورِ نرس ہی بھرتی کیا جاتا تھا۔ فوج میں بھرتی ہونے کا خواب پورا نہیں ہوا تو میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا ایک کامیاب کیریئر بنایا لیکن مجھے یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہے کہ اب خواتین ہر شعبے میں مرد کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں