عامر خان کی سوہانی بھٹناگر کے والدین سے ملاقات، تعزیت کی

عامر خان کی سوہانی بھٹناگر کے والدین سے ملاقات، تعزیت کی

نئی دہلی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ سٹار عامر خان نے اپنی سپر ہٹ فلم دنگل کی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی موت کے بعد ان کے والدین سے ملاقات کی۔

سوہانی بھٹناگر کی موت کے چند دن بعد، عامر خان نے فرید آباد میں اداکارہ کے گھر جاکر ان کے والدین اور رشتہ داروں سے ملاقات کی۔سوہانی کے والدین سے ملاقات کے بعد عامر نے اداکارہ کی بیماری کے بارے میں بات کی اور ان کی اچانک موت پر تعزیت کی، سوہانی کے چچا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کے ان کے گھر آنے کی خبر کی تصدیق کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں