میرے لیے شہرت اور کیریئر سے زیادہ اہم ذہنی سکون :کرینہ کپور

میرے لیے شہرت اور کیریئر سے زیادہ اہم ذہنی سکون :کرینہ کپور

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اگر زندگی میں ذہنی سکون نہیں ہو تو پیسہ، شہرت، کیریئر، شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتے ہوئے بھی۔۔۔

آپ خوش نہیں رہ سکتے ۔کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں ہر مرد اور عورت کے پاس فیملی، شہرت، پیسہ اور کیریئر ہوسکتا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ میرے پاس جو کچھ ہے ، اُن میں سب سے اہم ذہنی سکون اور خوشی ہے ۔ کرینہ کپور نے کہا کہ میں ذہنی سکون کی وجہ سے خوش رہتی ہوں اور یہی میرے لیے سب سے اہم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں