بطورِ شوہر عامر خان میں 20خامیاں،کرن راؤ نے بتا دیا

بطورِ شوہر عامر خان میں 20خامیاں،کرن راؤ نے بتا دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے بتادیا کہ بطورِ شوہر اداکار میں کونسی کمی تھی۔

حال ہی میں، عامر خان نے اپنی دوسری سابقہ اہلیہ کرن راؤ سے اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار کرن سے پوچھا تھا کہ بطور شوہر مجھ میں کونسی کمی تھی؟عامر خان نے کہا کہ میرا سوال سُن کر کرن نے باقاعدہ مجھے پیپر، قلم دیا اور تقریباََ میری 15 سے 20خامیاں لکھوائیں، کرن نے کہا کہ آپ بہت زیادہ بولتے ہو، کسی کو بات نہیں کرنے دیتے ، صرف اپنی بات کو اوپر رکھتے ہو۔بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ یہ تمام خامیاں وہ تھیں، جو کرن نے مجھے ہماری طلاق کے بعد بتائیں، پھر میں نے ان پر غور کرنا شروع کیا اور طلاق کے باوجود بھی کرن کے ساتھ میرا تعلق اور دوستی قائم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں