شہباز شگری سے منگنی توڑنا میرا فیصلہ تھا:آئمہ بیگ

شہباز شگری سے منگنی توڑنا  میرا فیصلہ تھا:آئمہ بیگ

کراچی(این این آئی)گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ میرا اپنا تھا۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی ،آئمہ بیگ نے کہا کہ ہمارے درمیان پہلے سے ہی بہت سے مسائل چل رہے تھے ،ہم دونوں کے خاندان بہت اچھے تھے ، ان کے درمیان مسائل نہیں تھے لیکن ہم دونوں (آئمہ بیگ اور شہباز شگری) کے درمیان بہت سی چیزیں چل رہی تھیں، اس لیے منگنی توڑنے کا ہمارا باہمی فیصلہ تھا لیکن یہ نیادی طور پر میرا فیصلہ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں