سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے ناراض کیا ہے :سلمان خان

سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے  ناراض کیا ہے :سلمان خان

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی سے اپنی ناراضی کا اظہار دلچسپ انداز میں کیا۔

 ایک تقریب میں سلمان خان سے فلم ساز سے متعلق سوال پوچھا گیا تو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور کہا کہ دیگر کا تو پتہ نہیں لیکن انہوں نے مجھے ناراض کیا ہے ۔ میں نے ان کو 2 ہٹ فلمیں دیں لیکن انہوں نے اپنی اگلی فلم میں مجھے چھوڑ کر شاہ رخ خان کو کاسٹ کرلیا۔سلمان خان کے مسکراہٹ سے بھرپور انداز میں دئیے گئے اس جواب پر میزبان سمیت پورے ہال نے تالیاں بجائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں